ہم نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی اورریکارڈ ترقیاتی کام کرائے شرجیل انعام میمن
امید ہے عوام بلاول بھٹو کو ووٹ دے کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، جلسے سے خطاب
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیڈر وہ نہیں ہوتے جو ملک سے بھاگ جائیں بلکہ لیڈر وہ ہونا چاہیے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بلا تفریق پورے ملک کے عوام کی خدمت کرے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ایس 61 سے نامزد سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹنڈو فضل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عوام سے ہمدردی اور محبت کا رشتہ ہے جو نا صرف انتخابات میں برقرار رہتا ہے بلکہ عام حالات میں بھی ہم عوام سے ایسے ہی جڑے رہتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے کسی سے بھی یہ نہیں پوچھا کہ آپ نے کس پارٹی کو ووٹ دیا تھا، ہم نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے اور اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ،جتنے ترقیاتی کام گزشتہ پانچ سالوں میں کرائے گئے ہیں اتنے کام بیس سال میں بھی نہیں ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی کے چہرے کو ووٹ نہ دیں بلکہ جہاں ان کا دل مطمئن ہو وہ وہاں ووٹ دیں، شرجیل انعام میمن نے جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کے رہنماؤں سے کون پوچھے گا کہ جب بارشوں میں عوام پریشان تھے تو وہ کہاں تھے؟
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ہیں لیکن ایک جماعت کے رہنما مشکل وقت میں معاہدے کر کے ملک سے بھاگ گئے جب کہ دوسری جماعت کے وزیر اعظم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سندھ کا رخ ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ نہیں ہوتے جو ملک سے بھاگ جائیں یا ملک کے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کریں بلکہ لیڈر وہ ہونا چاہیے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بلا تفریق پورے ملک کے عوام کی خدمت کرے جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موثر آئین دیا۔
تاریخ گواہ ہے کہ قائد عوام کو جیل میں ملک چھوڑنے اور فرار ہونے کا مشورہ دیا گیا مگر انہوں نے پھانسی تو قبول کر لی لیکن اپنی قوم اور ملک چھوڑنے سے معذرت کر لی، یہی وجہ ہے کہ آج تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام تاریخ میں امر ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی بے لوث خدمت کی، انہیں بھی کہا گیا کہ آپ ملک میں نہ آئیں کیونکہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، مگر انہوں نے بھی اپنے شہید والد کی طرح شہادت قبول کی لیکن اپنے آپ کو اپنے عوام سے دور نہیں کیا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ دیں گے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
قبل ازیں انتخابی مہم کے سلسلے میں آج دوسرے روز ٹنڈو فضل پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد نے شرجیل انعام میمن کا پرجوش استقبال کیا۔