گلوکار بلال سعید کا دورانِ کنسرٹ مداحوں پر مائیک سے وار

بلال سعید مداحوں پر مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

بلال سعید لائیو کنسرٹ میں غصے سے آگ بگولا ہوگئے تھے : فوٹو ٰ: اسکرین گریب

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ بلال سعید اپنا پُرانا گانا 'کو کو تو میری جانا' گا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ غصے سے بھڑک اُٹھتے ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے حاضرین کی جانب دے مارتے ہیں۔

بلال سعید حاضرین کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، گلوکار کو اسٹیج سے جاتا دیکھ کر حاضرین میں موجود ایک مداح کہتا ہے کہ 'پروگرام تو وڑ گیا'۔


گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ابھی تک بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story