سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف دائر درخواست مسترد
سندھ حکومت کا سندھ پریمیئر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
ہائیکورٹ میں سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت کا سندھ پریمیئر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، سندھ حکومت نے صرف سہولیات فراہمی کا کہا تھا۔
سندھ پریمیئر لیگ کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ آج سے سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز ہو رہا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو لاکر لیگ کھیلائی جا رہی ہے، صوبے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا کہا گیا مگر ہوئے نہیں ہیں۔ سندھ پریمیئر لیگ کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ پرائیویٹ لوگ لیگ کروا رہے ہیں، ہر ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں 5 کھلاڑی سندھ کا ڈومیسائل رکھتے ہیں۔ تاہم پلینگ الیون میں 2 سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔