کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بس ٹرمینل پر جا گرا پائلٹ سمیت 4 افراد جاں بحق
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حب ریور روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب گر کر تباہ ہو ا
ISLAMABAD:
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں حب ریور روڈ پر پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارے نے پی اے ایف بیس مسرور سے اڑان بھری اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں حب ریورروڈ پر واقع بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد بس ٹرمینل میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے 4 بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کے بعد قریبی آبادی کو خالی کرا لیا ہے جب کہ حب ریور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں تاہم پاک فضائیہ کے ماہرین نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کی جانب سے طیارے کے حادثے میں پائلٹ یا کسی اور فرد کے جاں بحق ہونے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔