گوادر کی ساحلی پٹی پر آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
پاڈیزر کے علاقے میں آپریشن کے دوران ضبط کیے اسلحہ میں 259 عدد 9 ایم ایم گلاک پستول شامل ہیں
اے این ایف کی ایک کارروائی میں گوادر کی ساحلی پٹی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ آپریشن گوادر کی ساحلی پٹی کے علاقے پاڈیزر میں کیا گیا، جہاں اے این ایف ٹیم نے ساحل کے قریب کچھ افراد کو سامان اتارتے ہوئے دیکھا۔
ٹیم کی جانب سے فوری کارروائی کے باوجود ملزمان اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں کھیپ کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں جدید ترین اسلحہ موجود ہے، جسے ضبط کرلیا گیا ہے۔
اے این ایف کی جانب سے ضبط کیے اسلحہ میں 259 عدد 9 ایم ایم گلاک پستول شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں انسداد منشیات کے علاوہ، قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے اے این ایف کے عزم کی عکاس ہیں۔