کیا عوام کو میرا دور حکومت یاد نہیں آتا نواز شریف کا جلسے سے خطاب
بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے دور میں جو بجلی کا بل پانچ سو روپے آتا تھا وہ اب بیس ہزار روپے ہوگیا، ہمارے دور میں سبزیاں دس دس روپے کلو اور روٹی چار روپے کی ملتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کیا عوام کو نواز شریف کا دور یاد نہیں آتا؟ جب ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی تھی اور گیس سستی تھی؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ دور واپس آجائے؟
وہ وقت یاد آتا ہے مجھے جب روٹی چار روپے میں ملتی تھی , آج 20 روپے میں ملتی ہے ,
اس وقت بجلی کا بل 500 روپے کا آتا تھا وہ آج بیس ہزار روپے آتا ہے۔ یہ وہ تبدیلی جو پاکستان میں لائی گئی تھی۔
نواز شریف نے کہا کہ پانچ ججوں نے سازش کے ذریعے میری عوامی حکومت کو ختم کیا جب کچھ نہ ملا تو محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت ختم کردی گئی اور جیل میں ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مخالفین جہاں جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں، مریم نواز
سربراہ ن لیگ نے کہا کہ میرے دور میں کھاد کا ریٹ 2400 روپے کا تھا آج وہ ریٹ 14000 پر ہے وہ بھی اگر مل جائے، میرے دور میں جو ٹریکٹر نو لاکھ روپے مالیت کا تھا آج وہی ٹریکٹر 38 لاکھ روپے میں ملتا ہے، یہ بہت افسوس ناک بات ہے پاکستان کو انہوں ںے کہاں پہنچادیا؟ یہ ہے وہ تبدیلی جو اس قوم پر مسلط کی گئی۔
انہوں ںے کہا کہ لیکن ان شااللہ ہم آپ کی مدد سے پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے ایسا دور لائیں گے ہر گھر میں روزگار میسر ہوگا، موٹر وے بنائیں گے، ہائی وے بنائیں گے عین ممکن ہے اس علاقے میں ایک بہترین ایئرپورٹ بھی بنادیا جائے۔