انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل پولنگ اسکیم جاری

ملک بھر میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ کے روز10 لاکھ 7 ہزار سے زائد عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم جاری کردی—فائل:فوٹو

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور انتخابی حلقوں سے متعلق پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔

پولنگ کے روز 10 لاکھ 7 ہزار سے زائد عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا، 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز پر 96 ہزار 812 پریزائیڈنگ افسران، 6 لاکھ 4 ہزار اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران، 3 لاکھ7ہزار پولنگ افسران تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز کے لیے عملے کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 123 ہوگی، سندھ میں 19ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز ہیں جہاں 2 لاکھ64 ہز ار 100 افسران فرائض انجام دیں گے۔


خیبر پختونخوا میں 15ہز ار737پولنگ اسٹیشنز میں ایک لاکھ 66 ہزار 655 اور بلوچستان کے 5 ہزار 15پولنگ اسٹیشنز میں 50 ہزار 491 پولنگ افسران تعینات ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 990 پولنگ اسیشنز پر 8 ہز ار704پولنگ افسران تعینات ہوگا۔۔

پنجاب میں 54 ہز ار706، سندھ میں 20 ہز ار315، خیبرپختونخوا میں 16ہزار 525، بلوچستان میں 5ہزار 266 پریزائیڈنگ افسران پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
Load Next Story