کوئٹہ شارجہ جانیوالے مسافر سے ایک کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
ملزم عبداللہ گل سے آسٹریلوی ڈالر، سعودی ریال، یورو، سوئس فرنک، برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم و دیگر کرنسی برآمد ہوئی
شارجہ جانے والے مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور ایف آئی اے امیگریشن کی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم کی جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے جوتوں اور بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس کے بعد ملزم عبداللہ گل کو ڈیپارچر لاونج سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم شارجہ جا رہا تھا، جس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
برآمد ہونے والی کرنسی میں 21510 آسٹریلوی ڈالر، 10000 سعودی ریال، 4000 یورو، 8450 سوئس فرنک، 855 برطانوی پاونڈ، 1275 اماراتی درہم، نیوزی لینڈ ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے۔