حمزہ شہباز کی انتخابی مہم لیگی کارکنان نے نواز شریف کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

نواز شریف نے لیگی کارکنان کو ریلیوں اور جلسوں میں کوئی بھی جانور نہ لانے کی ہدایت کی تھی

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں پارٹی قائد نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے حلقے این اے 118 میں انتخابی ریلی نکالی اور جب قافلہ دہلی گیٹ سے ہوتا ہوا کوتوالی چوک پہنچا تو لیگی کارکنان اسٹیج پر اصلی شیر لے آئے۔


اسٹیج پر شیر کو لانے کے بعد دیگر کارکنان نے اُن کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جبکہ شیر بے بسی کی تصویر بنا رہا۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے تین روز قبل سختی سے ہدایت کی تھی کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔

نوازشریف نے ہدایت کی تھی کہ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
Load Next Story