انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی 5 ٹاؤن چیئرمینز اور 24 یوسی چیئرمین کو نوٹس

ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمینز پر بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے انتخابی مہم میں استعمال کی شکایات ہیں، ذرائع

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 5 ٹاؤن چیئرمینز اور 24 یو سی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیے۔


ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمینز پر بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے انتخابی مہم میں استعمال کی شکایات ہیں، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود بلدیاتی نمائندے ترقیاتی اسکیمز پرکام کررہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پر ٹاؤن چیئرمینز کو نوٹس جاری کیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن ٹاؤن چیئرمینز کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے ان میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، گلبرگ اور ناظم آباد ٹاونز کے چیئرمین شامل ہیں جبکہ 25 یو سی چیئرمین کو بھی نوٹس کا جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story