آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت بحال کردی
آئی سی سی نے نومبر 2023 میں سری لنکن بورڈ کو سیاسی مداخلت پر معطل کیا تھا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد پابندی ختم کردی۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آئی سی سی سرلنکن بورڈ کی معطلی کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کر رہا تھا اور اب مطمئن ہے کہ سری لنکن بورڈ رکنیت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔"
بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج سری لنکا پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی ہے۔ آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت سیاسی مداخلت کے باعث معطل کی تھی۔
ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف شرمناک شکست پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔
آئی سی سی نے بورڈ کے معاملات میں مسلسل حکومتی مداخلت کی وجہ سے 10 نومبر 2023 کو ورلڈ کپ کے دوران ہی سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے سری لنکا انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہا جو اس وقت جنوبی افریقا میں کھیلا جا رہا ہے۔