شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک 30 زخمی
حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا ملوث ہے، بائیڈن کا الزام
شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا ملوث ہے جس کے ذمہ داروں کو اپنی مرضی کے وقت اور طریقہ کار سے انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب خطے میں کسی حملے میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔