کرینہ کپور ’’سنگھ از بلینگ‘‘ میں اکشے کمار کی ہیروئن بنیں گی

اداکارہ اکشے کے ساتھ پہلے بھی7 فلمیں کرچکی ہیں، اسکرپٹ پسند کرلیا کاسٹ کا اعلان تقریب میں کیا جائیگا

کرینہ کی اجے دیوگن کے ساتھ ’’سنگھم 2‘‘ کی شوٹنگ کا نیا اسپیل گوا کے شمال میں شروع کر دیا گیا، روہت شیٹی فوٹو: اے ایف پی/فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان جو خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ پہلے بھی ساتھ فلمیں کرچکی ہیں ۔

ایک مرتبہ پھر ان کی ہیروئین بننے جارہی ہیں ۔ بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق نواب پٹودی خاندان کی بہو فلم ''سنگھ از بلنگ'' (Singh is Bling) میں اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ہدایتکار پروبھودیوا اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کترینہ کیف کو ہیروئن لے رہے ہیں مگر اب ان سب خبروں کا خاتمہ ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ پروڈیوسر اشونی یاردی کی طرف سے کرینہ کو اس کردار کی پیشکش کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے اسکرپٹ کو پسند کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ فلم کی عکس بندی جلد ہی شروع کی جائے گی۔ کرینہ اور اداکار اکشے کمار ماضی میں سات فلمیں اکٹھے کر چکے ہیں۔


ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو حال ہی میں ہدایتکار سوجے گھوش کی طرف سے بھی فلم ''درگارانی سنگھ'' میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اور اداکارہ نے اس میں بھی کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے دونوں فلموں کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی طرف سے فلم میں کام کرنے پر آمادگی تو ظاہر کردی گئی ہے مگر ابھی اس سلسلہ میں مزید کام ہونا باقی ہے اور فلم کی کاسٹ کا اعلان باقاعدہ تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

ادھر کرینہ کپور کی اجے دیوگن کی فلم ''سنگھم 2'' کی شوٹنگ کا نیا اسپیل گوا کے شمال میں چند روز قبل شروع ہوچکا ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹی کے مطابق گوا میں فلم کی عکسبندی 15 روز میں مکمل کرلی جائے گی اور زیادہ تر شوٹ انڈور ہوں گے تاہم کچھ مناظر گلیون میں بھی عکسبند کیے جائیں گے جس کے لیے کچھ علاقے کو منتخب کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story