رکشے پر ساؤنڈ سسٹم رکھ کر شیخ رشید کی انتخابی مہم چلانے والے گرفتار

پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے والے 5 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا

پولیس نے ساؤنڈ سسٹم اور رکشہ قبضے میں لے لیا:فوٹو:فائل

شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

الیکشن مہم کے دوران رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرکے شیخ رشید اور ان کے حمایتی امیدواروں کی مہم چلانے پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔


پولیس نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان لگا تھا ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی کال پر الیکشن مہم کا آغاز کرنے اور ریلیاں نکالنے والوں کے خلاف بھی تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load Next Story