امیتابھ اور جیا بچن نے شادی کی 41ویں سالگرہ دور رہ کر منائی

شوٹنگ کے سلسلے میں جیا کے ساتھ نہیں مگر دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے، بگ بی

شوٹنگ کے سلسلے میں جیا کے ساتھ نہیں مگر دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے، بگ بی فوٹو : فائل

FAISALABAD:
بالی ووڈ بگ بی اور ان کی اہلیہ جیا بچن نے شادی کی 41ویں سالگرہ منائی۔


اس موقع پر وہ ایک دوسرے سے دور تھے اپنے ٹویٹر پیغام پر امیتابھ بچن نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اس دفعہ اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر جیا بچن سے دور ضرور ہوں لیکن میرا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیا کو اس شاندار موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جیا میری زندگی کی بہترین ساتھی ہیں اور ہم نے زندگی کی کئی بہاریں غم اور خوشی ایک ساتھ دیکھے ہیں۔
Load Next Story