ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی 3درجہ تنزلی
مہمان ٹیم کے ہاتھوں 28 رنز سے شکست کے بعد میزبان ٹیم دوسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی
انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر آگیا۔
گزشتہ روز، انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو حیدر آباد کے گراؤنڈ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو مرتبہ کی فاتح بھارت ٹیسٹ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے باعث بھارٹی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر آگئی۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دیدی
مہمان ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت کے پوائنٹس 54.16 فیصد سے گر کر 43.33 فیصد پر آگئے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں دو میچز میں فتح ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ ایک ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
اس وقت، دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ کینگروز نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔