تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات جلد تیار کی جائیں آئی جی

پولیس چوکیوں کو 50 موٹر سائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں، اقبال محمود

قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس افسران عملی اقدامات کریں۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمودنے ڈی آئی جی فنانس کوپولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے تفصیلی سفارشات جلدتیارکرنے کی ہدایت دی ہے۔


سینٹرل پولیس آفس میں ویڈیوکانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوںنے تمام افسران کوکاروکاری ، غیرت کے نام پرقتل،دشمنی اورقبائلی جھگڑوں میں ہونیوالی اموات کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیزاسٹیبلشمنٹ ،ٹریننگ ، اسپیشل برانچ ،فائنانس، اے آئی جیزلاجسٹک ، ویلفیئر، اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ ، ایم ٹی اور ایس ایس پیز سیکیورٹی پولیٹکل سروے اسپیشل برانچ کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت حیدر آباد ، سکھر ، میرپور خاص اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔

آئی جی نے کہاکہ صوبے کے تمام تھانوں میںدرج قتل کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلیے ملوث اورنامزدملزمان کی گرفتاریوں کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں،ہائی ویز پر ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے نشاندہی کی جانے والی48 پولیس چوکیوں کو 50موٹر سائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں،انسانی حقوق سے متعلق تمام زیرالتوا کیسزکی تفتیش جلدمکمل کی جائے ،اس موقع پرانھوں نے اقلیتی عبادت گاہوں پرحملوںمیںملوث ملزمان کی گرفتاریوں و دیگر ضروری پولیس کارروائیوں پر مشتمل تمام مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کی۔
Load Next Story