عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا

سائفر کیس میں خصوصی عدالت کا 26جنوری کا حکم اور سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

سائفر کیس میں خصوصی عدالت کا 26جنوری کا حکم اور سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل، عمران خان اور شاہ محمود کا حقِ دفاع ختم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔

پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
Load Next Story