جمہوریت قانون کی حکمرانی میں پروان چڑھتی ہے پرویز رشید

موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی پرمبنی معاشرے کے قیام کیلیے پرعزم ہے، وزیراطلاعات

وکلاکے مسائل جلدحل کریں گے، وفد سے گفتگو، بارز کیلیے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان۔ فوٹو: فائل

BADIN:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، قانون، انصاف وانسانی حقوق سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ جمہوریت ان معاشروںمیں پروان چڑھتی ہے جہاں کوئی بھی قانون سے بالاترنہ ہو حتیٰ کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔


انھوںنے منگل کومختلف ڈسٹرکٹ بارزکے نمائندوںسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی موجودہ جمہوری حکومت نے پاکستان کوقانون کی حکمرانی پرمبنی حقیقی جمہوری معاشرے میںتبدیل کرنے کا عزم کر رکھاہے جن معاشروں میںقانون اورآئین کا نظم ونسق ہوتاہے، ان پرنہ صرف ساری دنیامیں فخرکیا جاتاہے بلکہ عوام کی سماجی ترقی و اقتصادی بہتری کے لیے مساوی مواقع بھی میسرآتے ہیں۔

انھوںنے مزید کہا کہ شفاف عمل، میرٹ اورانصاف موجودہ جمہوری حکومت کاطرہ امتیازہے۔ اس کا سہراموجودہ حکومت کو جاتاہے کہ مالیاتی بے قاعدگی وکرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیںآیا۔ انھوںنے عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاکی تاریخی جدوجہدکی بھی تعریف کی۔ وکلانے مختلف مسائل سے آگاہ کیاجس پروزیر نے یقین دلایاکہ وکلاکے مسائل جلدحل کیے جائیںگے۔ تمام ڈسٹرکٹ بارزکے لیے مجموعی طورپر 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story