بھارت میں 103 سالہ بزرگ کی تیسری شادی انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی
بھارت میں 103 سالہ حریت پسند (فریڈم فائٹر) اس وقت انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے اپنی عمر سے تقریباً نصف عمر کی خاتون سے شادی کی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حبیب نذر کی شادی 49 سالہ فیروز جہاں سے بھوپال میں ہوئی۔ حبیب نذر کی یہ تیسری شادی ہے۔ ان کی دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ وہ تنہا تھے۔ حبیب نذر کے مطابق تنہائی سے چھٹکارہ کے لیے تیسری شادی کی۔
اگرچہ جوڑے نے گزشتہ برس شادی کی تھی لیکن شادی اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب انٹرنیٹ پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوبیاتا جوڑے کو گھر میں داخل ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔
शादी की कोई उम्र नहीं! 103 साल के बुजुर्ग ने 49 की फिरोज जहां से किया निकाह, देखें Video
ویڈیو بنانے والے شخص کو نوبیاتا جوڑے کو مبارکباد دیتے سنا جاسکتا ہے۔ جس پر حیب نذر کہتے ہیں کہ ''کسی چیز کی کمی نہیں ہے، کمی ہمارے دلوں میں ہے''۔
بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حبیب نذر نے کہاکہ "میری عمر 103 سال ہے، اور میری بیوی 49 سال کی ہے، میں نے پہلی بار ناسک میں شادی اور اس کے انتقال کے بعد میں دوبارہ شادی لکھنؤ میں کی''۔
حبیب نذیرنے مزید بتایا کہ ''ان کی دوسری بیوی بھی دنیا سے رخصت ہوگئی تب سے وہ خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے اس لیے تیسری شادی کی''۔
103 سالہ شخص سے شادی کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیروز جہاں نے کہا کہ ''یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور کسی نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا اور میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے''۔