بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی وسیم اکرم کی سوئنگ بالنگ کے گُن گانے لگے
دبئی میں تقریب کے دوران سابق کرکٹر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ایک ایونٹ میں شریک تھے، جہاں تقریب میں بھارتی اداکار نے وسیم اکرم کے ساتھ بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے وسیم اکرم کو جانتا ہوں، میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ واقعی کرکٹ کے بھگوان ہیں۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کیوں نہیں کھیلا! وسیم اکرم ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے
دورانِ تقریب سجے دت نے سابق کرکٹر کی سوئنگ بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بالنگ سے واقعی بلےباز ڈرتے تھے۔
مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی 20 میں وسیم اکرم سے وسیم اکرم کی ملاقات
واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 1996 اور 1999 میں ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔
سابق کپتان نے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 356 میچز میں 502 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

"Wasim bhai ki reverse swing se sab darr jatay thay"