پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں

سی ٹی ڈی نے فہرست تیار کرکے سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کے لیے متعلقہ اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا

(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کے تناظر میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی شخصیات کی فہرست تیار کرلی ہے۔


فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ بھی اس فہرست میں شامل۔ ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔

سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔
Load Next Story