جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا

جے یو آئی حلقہ این اے 53 پر اور پی پی 19 پر چوہدری نثار کی حمایت کرے گی

(فوٹو : فائل)

جمعیت علمائے اسلام نے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا، حمایت کا فیصلہ حلقہ این اے 53 پر جے یو آئی امیدوار ایاز شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد کیا گیا۔

جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی میں چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد اور ضلعی امیر جے یو آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں ںے بتایا کہ جے یو آئی حلقہ این اے 53 پر چوہدری نثار کی جبکہ پی پی 19 پر چوہدری نثار جے یو آئی کے امیدوار ضیاء اللہ خان کی حمایت کریں گے۔


ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی میں ہر قومی اور صوبائی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، حلقہ این اے 53 پر کاغذات مسترد ہونے پر ہمارے آپس میں رابطے ہوئے، چوہدری نثار بڑی شخصیت ہیں ان کی حلقے کیلئے خدمات ہیں انہوں ںے مساجد اور مدارس کا خیال رکھا ہے۔

ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ وزیر داخلہ کے طور پر انہوں نے جو کام وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے۔
Load Next Story