سنٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے مصباح الحق
اظہرعلی اور عمر اکمل میں کپتان بننے کی صلاحیت موجود ہے، مصباح الحق
قومی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرنا خوش آئند ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنا اچھا اقدام ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن ہوں، فٹنس بہتر ہونے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی خصوصا فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اظہرعلی اور عمر اکمل میں کپتان بننے کی صلاحیت موجود ہے لیکن کپتان کا معاملہ کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے، پی سی بی کو نوجوان کھلاڑیوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان بہت اچھا اور سب سے مختلف بالر ہے، اس کے 4 سے 5 اوور مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔