الطاف حسین پاکستانی شہری ہیں حکومت ان کی ہرممکن مدد کرے گی وزیراعظم

ایم کیو ایم حکومت سے کسی بھی قسم کی قانونی مشاورت اور وکلا کی خدمات حاصل کرسکتی ہے، وزیراعظم نواز شریف

اس کڑے وقت میں حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے، وزیراعظم کی گورنرسندھ کو یقین دہانی فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان کے شہری حکومتِ پاکستان ان کی ممکن مدد کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ٹیلی فون کرکے الطاف حسین کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ اس کڑے وقت میں حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے اگر ایم کیو ایم حکومت سے کسی بھی قسم کی قانونی مشاورت اور وکلا کی خدمات حاصل کرنا چاہتی تو وہ فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے شہری اور سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کیں تھیں اور پھر انھیں سخت سیکیورٹی میں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا تھا۔
Load Next Story