ٹنڈوالہیار میں درس ویسٹ کنواں سے 350 بیرل یومیہ تیل و گیس کی پیداوار شروع

درس ویسٹ کنواں 2 سے یومیہ 80 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 20 میٹرک ٹن ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے، ترجمان

ٹنڈوالہیار میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے—فائل/فوٹو: انٹرنیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے اور ٹنڈوالہیار میں درس ویسٹ کنواں سے 350 بیرل تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا، درس ویسٹ کنواں 2 سندھ ٹنڈوالہیار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ درس ویسٹ کنواں2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 20 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدی بل میں تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔
Load Next Story