پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی
الطاف حسین تک رسائی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس کا جائزہ لیا جارہاہے،برطانوی دفتر خارجہ
ISLAMABAD:
پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی تاکہ انہیں کونسلر سروس فراہم کی جاسکے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ انہیں الطاف حسین تک رسائی دی جائے تاکہ انہیں کونسلر کی خدمات فراہم کی جاسکیں اور ان کی صحت اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تمام مسائل کو حل کیا جائے۔
دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس کا جائزہ لیا جارہاہے تاہم الطاف حسین تک پاکستانی حکام کی رسائی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے الطاف حسین لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کل شام میں لئے گئے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظارکر رہے ہیں جب کہ ان کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے اور ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ الطاف حسین کو اسپتال میں رکھا جائے یا ڈسچارج کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کی تھیں تاہم بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔