پاکستان کو ووٹ دیں عاصم اظہر کی اپیل
8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے عوام اور شوبز شخصیات سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنے دوستوں، عوامی شخصیات اور مشہور شخصیات سے درخواست کی کہ وہ ووٹ کے حق کی توثیق کریں۔
گلوکار نے کہا کہ "عوام میں ووٹ کی اہمیت اور شعور بیدار کریں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے تاکہ وہ اپنے حق کا درست استعمال کرتے ہوئے صحیح لیڈر کو ووٹ ڈالیں"۔
مزید پڑھیں: الیکشن 2024، اداکارہ میرا کی خواتین سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "براہِ کرم! ہر ایک کو اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے کی ترغیب دیں اور پاکستان کو ووٹ دیکر اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں"۔
دوسری جانب اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اگر آپ کے پاس اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات نہیں ہے تو آپ آج ہی اپنا شناختی نمبر 8300 پر بھیجیں اور اپنے حق کی آواز کی معلومات حاصل کریں"۔

In case you haven't already, message 8300 with your CNIC to get details on your constituency and your polling station.
Make your voice count.
Vote.
واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔