انڈر19 ورلڈکپ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
عبید شاہ کی شاندار بالنگ 5 وکٹیں لے اڑے
انڈر-19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم گرین شرٹس کی ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
اوپنر شامل حسین اور شاہ زیب خان نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں 19 اور 26 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم عرفات منہاس نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو 155 رنز تک پہنچادیا۔
مزید پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر
پاکستان کی پوری ٹیم محض 40 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا۔ عبید شاہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 44 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
علی رضا نے تین جبکہ محمد ذیشان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کو ہوگا۔