‘شہزادی بہادری دکھاؤ’ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ پیغام
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی جب شعیب نے ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے علیحدگی کے بعد باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ مختصر پیغامات دیتی رہی ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات یا علیحدگی کی افواہیں گزشتہ برس گردش کر رہی تھیں لیکن اس وقت تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم گزشتہ ماہ اس رشتے کے خاتمے کی تصدیق ہوگئی تھی۔
شعیب ملک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے ڈھاکا روانہ ہونے سے قبل اچانک اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا اور تصاویر جاری کردی تھیں، جس پر ان کے اور ثانیہ مرزا کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا کیونکہ مداحوں کو اس حوالے سے کوئی خبر نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک سے شادی؛ ثانیہ مرزا کے بعد ثنا جاوید کی بھی پہلی پوسٹ سامنے آگئی
ثناجاوید کے ساتھ شعیب ملک کی شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے مختصر بیان میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے اور بعد میں ان کے خاندان کے دیگر افراد نے بیانات میں اس کی مزید تصدیق کردی تھی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے طور پر اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا میں اپنے پیغامات میں مبہم انداز میں حوصلہ اور ہمت دکھانے اور مشکل حالات سے گزرنے کا ذکر کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک سے خلع؛ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی
انسٹاگرام پر اب ایک اور مختصر پیغام جاری کیا ہے، جس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جس میں وہ خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا'، انہوں نے اپنے اس بیان کے حوالے سے کوئی تفصیل درج نہیں کی۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی تھی اور بچوں کو 'لائف لائن' سے تعبیر کیا تھا، اسی طرح 4 روز قبل اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ چمکتے سورج اور معمولی پنک کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا لیکن ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا حالانکہ بنگلہ دیش سے اچانک دبئی روانگی پر چہ مگوئیاں بھی کی گئیں اور ان پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔
شعیب ملک نے ڈھاکا سے دبئی جانے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے میڈیا سے پہلے ہی معاہدے کے تھے، جس کی وجہ سے لیگ کے میچز چھوڑ کر جانا پڑا اور اس سے ان افواہوں کی تردید ہوئی تھی کہ ثانیہ مرزا سے خلع کے بعد کوئی اور تنازع ہے۔