سائیکلنگ اور جاگنگ سے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے تحقیق
جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا، محققین
ایک حالیہ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل چلانے اور جاگنگ کرنے سے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
سویڈش اسکول آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ سائنس داں اور اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم کہتی ہیں کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
سائنسی جریدے برٹش جنرل آف اسپورٹس میڈیسن کی حالیہ اشاعت میں شامل تحقیق کے لیے 57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔
اس دوران ان کے سالانہ کارڈیورسپائٹری فٹنس ٹیسٹ، جسمانی سرگرمی کی سطحوں، بی ایم آئی، ان کے طرز زندگی اور عمومی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
سات سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے 57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے 46 انتقال کرگئے۔
تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔
محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنےو الی ورزشوں کو معمول بنائیں۔