انتخابات شفاف ہونگے عوام فیصلہ کریں قیادت کس جماعت کو دینی ہے وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات میں بات چیت

نگراں وزیراعظم دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات کرتے ہوئے (فوٹو : ٹوئٹر ایکس)

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

یہ بات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات میں کہی۔ مبصر گروپ نے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔

نگراں وزیراعظم نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیاء اسکاٹ لینڈ کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔
Load Next Story