لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے جدید ٹیکنالوجی ماڈرن ڈیوائس استعمال کرنیکا حکم

لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیوائس کا استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 14 جے آئی ٹیز ہو چکی ہیں، شہریوں کی بازیابی کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کی بازیابی کے لیے ملک کی تمام ایجنسیوں کو خطوط لکھے ہیں۔


لانڈھی سے لاپتا شہری حسن دلاور اور شاہ لطیف سے لاپتہ حبیب خان کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے۔ اہلخانہ نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرانے کی استدعا کی۔

عدالت نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیوائس کا استعمال کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حسن دلاور، حبیب خان اور دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story