بلوچستان پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے 27 افراد جاں بحق

پشین میں دھماکا آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکا جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا

(تصاویر: ٹوئٹر ایکس)

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 42 سے زائد زخمی ہوئے۔

پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا، جس میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story