ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے ہاورن شنواری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا، 52 شکایات الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہیں

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک بھر میں آراوز اور ڈی آراوز متحرک ہیں—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی مانیٹرنگ ٹیموں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیے، جس کے مطابق 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز ارسال کیے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ہارون شنواری نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے 52 شکایات الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہیں، ملک بھر میں 144 ڈی آر اوز اور ایک ہزار 200 مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی تمام دن مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں گی، انتخابات سے متعلق شکایات کے لیے ہماری ٹیلی فون لائنز 24گھنٹے فعال ہیں۔
Load Next Story