ملک بھر میں موبائل سروس مکمل بحال
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے موبائل سروس بند کی تھی
ملک بھر میں موبائل سروس کئی گھنٹوں کی معطلی کے بعد اب مکمل بحال ہوگئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بند ہونے والی موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوئی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی۔
وزارت داخلہ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز بحال ہونا شروع ہوگئے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی، پی ٹی اے
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔