شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 گروپوں کے درمیان جھڑپ3 اہم کمانڈر ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں شہریار گروپ کے اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود بھی شامل ہے۔
شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ کے نتیجے میں تین اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں ہرمز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شہریار محسود اور خان سید گروپ کے مابین جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں شہریار گروپ کا اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود بھی شامل ہے۔ عاشق اللہ محسود ولی الرحمان محسود کی ہلاکت کے بعد خودکش حملہ آوروں کو تیار کرنے کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان کے گروپوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور خان سید گروپ نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اب تک دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔