عام انتخابات 2024 حارث رؤف کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
سال 2023 میں انہیں اسلام آباد پولیس نے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے سے نوازا تھا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عام انتخابات 2024 سے متعلق اپنا پیغام شیئر کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر ڈی ایس پی حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اینے پیغام میں کہا کہ انتخابات 2024 میں کیپیٹل پولیس کا کردار پر امن الیکشن کا انعقاد ہے، ملک بھر میں افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
گزشتہ روز قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر نے بھی عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات 2024؛ شاہین نے اپنی رائے کا اظہار کردیا
انکا کہنا تھا کہ '' جائیں اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں''۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ برس مارچ 2023 میں اسلام آباد پولیس نے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔