سانحہ بلدیہ ٹاؤن ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صدرکوپیش کردی گئی

رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شرجیل میمن

رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شرجیل میمن فوٹو: اے ایف پی

آئی جی سندھ نے صدرآصف زرداری کو بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔



صدرآصف زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں شہرمیں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ۔ صدر نے کراچی میں امن وامان کے لئے سندھ حکومت کوتمام ممکنہ اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

Recommended Stories

Load Next Story