کراچی کا امن خراب کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی ملک کا معاشی حب ہے اوراگرشہرایک دن بند ہوتو اس کا ازالہ مہینوں بھی ممکن نہیں، میجر جنرل رضوان اختر
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کے امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہی نہیں معاشی حب بھی ہے، اگر شہر ایک گھنٹے بند ہوجائے تو ملک کو 2ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور شہر قائد ایک دن بند رہے تو اس کا ازالہ مہینوں میں بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں اور مختلف علاقوں کےدورے بھی کررہے ہیں اگر کہیں بھی کسی شرپسند نے شہر کا امن خراب کرنے کی کوش کی تو اس کے خلاف کسی بھی امتیاز کے بغیر بھرپور کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہم پولیس کے ساتھ مل کر ہم ممکن اقدام اٹھائیں گے۔