بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار
بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی امیدوار اور پی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔
Results are incredibly slow coming in. However, initial results are very encouraging ! PPP candidates and independents whom we have supported/ engaged with seem to be doing well! Let's see what the final tally is in the end... ✌️
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے اب تک کے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور آصف زرداری نے کہا کہ اب تک کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں۔
آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے کہا کہ میں کل اسلام آباد جارہا ہوں، آئندہ وفاقی حکومت ان شا اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کے بعد میں بھی اسلام آباد آرہا ہوں، پی پی پی کی وفاقی حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہوں۔