قصبہ کالونی میں دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا ایس پی اورنگی
خودکش حملہ آور کے اعضا اوردیگر شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، ایس پی اورنگی
ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکے سے خودکش حملہ آور ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا قصبہ کالونی میں واقع مصطفیٰ مسجد کے باہر ہوا، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا جس کے اعضا اور دیگر شواہد دھماکے کی جگہ سے اکٹھے کرلئے جبکہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔