رضوان نے بابراعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر لب کشائی کردی

ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کیں، وکٹ کیپر

ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کیں، وکٹ کیپر (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں اپنی شراکت توڑنے پر لب کشائی کردی۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ ٹی20 میں بابراعظم اور آپ کی اوپننگ جوڑی توڑنے سے کیا کوئی فائدہ ہوا؟ جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہے! ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ چیزیں تبدیل کیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبینیشن بنا سکیں۔


انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے بہترین پلئینگ الیون بنانے کے خواہاں ہیں، اوپننگ میں دائیں اور بائیں بلےبازوں کے ساتھ امتزاج بنانے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی غلط فیصلہ ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

رضوان نے کہا کہ میں مینجمنٹ فیصلے سے ناراض نہیں ہوں بلکہ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اور یو ایس میں شیڈول ہے جہاں بال اسپین ہوگا تو ہمیں مختلف قسم کے بیٹرز کی ضرورت ہوگی۔
Load Next Story