عفت عمر نے عون چوہدری کی جیت کو الیکشن 2024 کا سب سے بڑا مذاق قرار دیدیا

جو بھی ہے عوام سلمان اکرم راجا کو ہی چاہتی ہے یہی حقیقت ہے لہٰذا اسے تسلیم کریں، عفت عمر

عون چوہدری لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیاب ہوگئے : فوٹو : ویب ڈٰیسک

معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی جیت کو مذاق قرار دے دیا۔

لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے الیکشن لڑا تھا جس میں عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

سلمان اکرم راجا کی شکست اور عون چوہدری کی جیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان اکرم راجا کا ہارنا اور عون چوہدری کا جیتنا الیکشن 2024 کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
Load Next Story