فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل مقدمہ درج

استحکام پارٹی کی رہنما کیخلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور زد وکوب کرنے کی دفعات شامل ہیں

اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا:فوٹو:فائل

سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زد وکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Load Next Story