پی ایس ایل9 ٹرافی کی رونمائی کب ہوگی تاریخ سامنے آگئی

تقریب میں فرنچائز مالکان اور کھلاڑی شریک ہوں گے

تقریب میں فرنچائز مالکان اور کھلاڑی شریک ہوں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری کو ہوگی۔

نویں ایڈیشن کی رونمائی کے حوالے سے تقریب فرنچائز مالکان اور کھلاڑیوں کی موجودگی میں گولف کورس اور تفریحی پارک زیر غور ہے جبکہ ایک دو روز میں ٹرافی وینیو کو حتمی شکل دی جائے گی۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 13 فروری کو ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شائقین کیلئے خوشخبری! آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ آفیشل ترانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔
Load Next Story