سانحہ 9 مئی کیسز عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا جواز نہیں ، انسداد دہشتگردی عدالت
سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مںظور ہو گئی۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔
عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔