امریکی نوجوانوں میں ذہنی تناؤ منشیات لینے کی سب سے بڑی وجہ بن گیا

محققین کی ٹیم نے 13 سے 18 سال کی عمر کے 9,500 سے زائد نوجوانوں پر تحقیق کی

[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ امریکی نوجوان جو کسی نہ کسی نشے میں ملوث ہیں، انہوں نے ذہنی تناؤ کو منشیات استعمال کرنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ نئی تحقیق نوجوانوں کے لیے ذہنی صحت کی بہتر دیکھ بھال کی ضرورت پر روشنی ڈالتی ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی پی) کے ماہرین نے کہا ہے کہ علاج تک بہتر رسائی اور ذہنی صحت کی بہترین دیکھ بھال نوجوانوں میں منشیات استعمال کرنے کے رجحان اور اسکے نتیجے میں تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔


سینیئر محقق سارہ کونولی کی قیادت میں ٹیم نے 13 سے 18 سال کی عمر کے 9,500 سے زائد نوجوانوں کے 2014 سے 2020 کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جن میں سے سبھی کسی نہ کسی قسم کی منشیات استعمال کررہے تھے۔

نوجوانوں کی جانب سے مختلف اقسام کی منشیات استعمال کرنے کی اطلاع دی گئی جس میں الکوحل، چرس، درد کش ادویات، valium اور xanax شامل تھیں۔

محققین کی جانب سے نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں منشیات استعمال کررہے تھے جس پر انہوں نے بتایا کہ زندگی میں تناؤ کو کم کرنا زیادہ منشیات استعمال کرنے کی اہم وجہ ہے۔
Load Next Story