لاہور گیس کے ہزاروں روپے بل آنے پر صارفین سڑکوں پر نکل آئے
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا
لاہور میں گیس کے ہزاروں روپے کے بل آنے پر صارفین آپے سے باہر ہوگئے اور سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کیا۔
سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ سب آفس کے باہر گیس بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گیس دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے داخل ہونے سے روک دیا۔
مظاہرین نے سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پوری سردی گیس میسر نہیں تھی مگر بل ہزاروں روپے آگئے، گھریلو صارفین کو کمرشل جتنے بل آئے ہیں، 500 سے 1000 روپے تک بل آتے تھے لیکن رواں ماہ کسی کا 40 تو کسی کا 50 ہزار روپے سے بھی زیادہ بل آیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، پہلے بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا اور اب گیس غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے، غریب آدمی 40 سے 50 ہزار بل کہاں سے ادا کرے گا، حکومت معاملے کا نوٹس لے۔