خود کش حملوں کی نئی لہر پنجا ب کے 26 اضلاع حساس قرار
پنجاب میں سیکورٹی انتظامات کوروزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، چیکنگ اور گشت کو بہتر بنانے کے احکامات جاری
ISLAMABAD:
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خود کش حملون کی نئی لہر سامنے آنے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 26اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس قرار دیئے جانے والی سرکاری املاک، اہم سیا سی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، بزرگ ہستیوں کے مزارات ،مساجد، مدارس، غیر مسلموں کی عباد گاہوں کی سیکورٹی انتظامات کوروزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے آئی جی و دیگر افسران کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بعض قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ شر پسند عناصر پنجاب کے اہم شہروں کو ٹارگٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔